نماز کے ذریعہ بندہ اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرتا ہے۔ اپنی حاجتوں اور ضرورتوں کو بھی پیش کرتا ہے اور اپنے لئے خیر طلب کرتا ہے۔
اسی وجہ سے اس کتاب میں نماز کے دوران پڑھے جانے والے تمام کلمات اور دوسری چند قرآنی سورتوں کو مع ترجمہ ( و ضروری مسائل کو بھی) پیش کیا گیا ہے تاکہ نمازی کو معلوم ہو سکے کہ ربُّ العالمین کے سامنے کھڑے ہوکر کیا کہہ رہا ہوں اور کیا مانگ رہا ہوں